پرانے لکھنئو میں اس کے خلاف سڑکوں پر بڑی تعداد میں مسلم خواتین اور بچیوں نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے آج تک چینل کے اینکر روہت سردانہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے گستاخ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور الزام لگایا کہ اس کے ٹوئٹس اہانت آمیز ہیں۔ یہ احتجاج شیعہ قوم کی ایڈیٹر کی قیادت میں ہوا۔مجمع کثیر میں روہت سردانہ کو لے کر شدید غم و غصہ تھا۔