خواتین ثانی زہرا کمیٹی کی رکن رانی بی بی نے آج تک نیوز چینل کے جرنلسٹ روہت سردانا نے خاتون جنت جگر گوشہ رسول حضرت فاطمتہ الزہرا(رض) کی شان اقدس میں بقول ان کے گستاخی اور ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی مسلمان ان عظیم ہستیوں اور خانوادہ رسالت پناہ(ص) کے افراد، ازواج نبی(ص) یا اصحاب نبوی (ص) میں سے کسی ایک کے خلاف بھی اس طرح کے ناشائستہ حرکات و سکنات برداشت نہیں کرسکتا۔