لکھنؤ: انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے دعویٰ کیا تھا کہ تمام پولنگ مراکز پر بزرگ رائے دہندگان کیلئے وہیل چیئر جیسی سہولیات مہیا رہیں گی لیکن حقیقت میں کہیں بھی ایسا نظر نہیں آیا۔
پولنگ مراکز پر وہیل چیئر نہ ہونے کے سبب کمزور اور بزرگ ووٹروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کہیں وہ اپنے معاون کے کندھوں کے سہارے پولنگ بوتھ تک پہنچے توکہیں خود ہی واکر کے سہارے چل کر کافی مشکل سے پولنگ مرکز کے اندر پہنچ پائے۔پرانے لکھنؤ کے درجنوں پولنگ مراکز ایسے تھے جہاں پولنگ بوتھ داخلی دروازے سے تقریباً تیس فٹ تک کے فاصلہ پر تھا۔