اس نے اپنے ٹوئٹ میں سیکسی رادھا ‘‘ سیکسی سیتا‘ یاسیکسی گیتا جیسے جو جتایا ہے وہ اپنی جگہ درست ہے‘ یقیناً کسی بھی مذہب کی مقد س خواتین کے لئے ایسے گرے ہوئے الفاظ کا استعمال نہیں کئے جانا چاہئے ‘ لیکن روہت سردانہ سے ذرا پوچپئے کے سیتا ‘ رادھا‘ یا گیتا جیسے مقدس ناموں کی توہین کیاکسی مسلمان نے کی ہے؟ کیاکبھی کسی مسلمانوں نے ہندؤوں کے دیویوں کے خلاف اس طرح کے خراب الفاظ کا استعمال کیئے؟تو پھر مسلمانو ں کو کیو ں گھسیٹ رہا ہے یہ زبان دراز انسان؟اگر کسی ہندو راجہ کی توہین کرے گا تو کیاا سکے لئے بھی کل روہت سردانہ مسلمانوں کی عبادت گاہوں پر سوالیہ نشان لگائے گا؟