انہوں نے الزام لگایا کہ جب سے ہندوستان میں بی جے پی کی سرکار آئی ہے تب سے اکثر و بیشتر ٹی وی چینلوں پر ہندو فرقہ پرستوں اور انتہا پسند قوتوں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف ناشائستہ پروپیگنڈے کی مہم زور پکڑ گئی ہے اور ایسے پروگرام تواتر کے ساتھ نشر ہو رہے ہیں جن سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔