نسرین فاطمہ نے روہت کو گستاخی ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام ایسے گستاخ اہلبیت رسول کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔
نگہت فاطمہ نے سخت لہجے میں کہا سردانہ کے اس بیان کے پیچھے بڑی سازش ہے اور انہوں نے اپنے سیاسی آقاوں کی خوشی کے لئے یہ توہین کی ہے ہم اس سے نالہ ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ روہت سردانہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کرے
کہکشاں فاطمہ کے مطابق روہت سردانہ کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام ایسے درندوں کا وجود ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔
انہوں نے عالم اسلام سے اپیل کی کہ وہ ایسے گستاخ اور دشمنان اہلبیت اینکروں کے پروگرام دیکھنے سے پرہیز کریں اور ایسی چینلز کا بائیکاٹ کریں جہاں روہت سردانہ جیسے درندے موجود ہو۔
پدماوتی ایک ہندو پرڈیوسر بناتا ہے ‘ ایک ہندو اس کی کہانی لکھتا ہے ‘ لیکن اپنے اندر کی کمیاں نظر آنے کے بجائے روہت سردانہ جیسے گھٹیا صحافیوں کے سڑے منھ سے مسلمانوں کی مقدس ترین خواتین کے لئے برے الفاظ نکلتے ہیں تاکہ معاشرے میں زیر گھلے۔ ذرا سوچئے! نہ تو پدماوتی میں خلجی کی کردار کشی کئے جانے پر مسلمان نے ہنگامہ مچایامگر کچھ بد ذات افراد ہر معاملے میں مسلمانوں کو گھسیٹنے کے عادی ہوچکے ہیں۔
عجیب بات ہے یہ لوگ خود ہی مذہب او راپنے مدہب کی مقد س خواتین کی توہین کرتے ہیں اور جب اس کا مذاق اڑتا ہے تو مسلمانوں پر پھبتیاں کستے ہیں اور یہ سب اتفاقیہ نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہورہا ہے ‘ ان مفسدوں کا مقصد یہی ہے کہ ملک گیر پیمانے پر فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑیں او رملک کی ترقی کا سفر تھم کر رہ جائے ۔
روہت سردانہ کا جرم آئس ایس آیس، لادین یا قضافی سے کم نہیں کیونکہ وہ بھی آتنک واد کا حامی تھا اور سردانہ بھی اس وقت کا آتنک وادی ہے، سردانہ فسادی ہے اسے سزا دی جائے ورنہ ہر گلی و ہر کوچے سے بچہ بچہ اٹھ کھڑا ہوگا ایسے مجرم انسان کے مدد مقابل۔