محمد عبداللہ نامی ایک شہری نے یو این آئی کے نامہ نگار کو بتایا ‘سبزیوں کی قیمتیں ایک عام آدمی کی دسترس سے باہر ہیں۔ ہمیں خدشہ ہے کہ موسم سرما میں سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ سبزیوں کی قیمتوں کو اعتدال پر لانے کے لئے اپنا رول ادا کرے ‘۔
بیشتر لوگوں کا الزام تھا کہ بازاروں میں اشیائے ضروریہ بالخصوص سبزیوں کی قیمتوں کی چیکنگ کا کوئی نظام نہ ہونے کی وجہ سے قیمتیںآسمان کو چھو رہی ہیں۔



















