نامہ نگار نے بتایا کہ سبزی فروشوں کے پاس سبزیاں خریدنے کے لئے آنے والے دس میں سے آٹھ افراد قیمتیں معلوم کرنے کے ساتھ ہی بغیر کسی خریداری کے واپس چلے جاتے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار کو بیشتر لوگوں نے بتایا کہ سبزیوں کی قیمتیں اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ وہ خریدنے کی استطاعت ہی نہیں رکھتے ۔
لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے خشک دالیں اور سبزیاں موسم سرما بالخصوص چلہ کلان اور چلہ خورد کے لئے محفوظ کر رکھی تھیں لیکن بازروں میں سبزیوں کی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے انہیں استعمال کرنا شروع کردیا ہے ۔
تاہم سبزی فروشوں اور سبزی ڈیلروں کا کہنا ہے کہ وادی کے لئے سبزیوں کا قریب 80 فیصد اسٹاک ان دنوں جموں ، نذدیکی ریاست پنجاب اور شمالی ہند کی دوسری ریاستوں سے درآمد کی جاتی ہیں اور قیمتوں میں اضافے ہماری طرف سے نہیں بلکہ اس طرف سے ہے جہاں سے یہ درآمد کی جاتی ہیں۔