مٹر فی کلو جو ایک ماہ قبل 40 سے 50 فروخت کی جارہی تھی، اب فی کلو 80 روپے سے 100 روپے تک فروخت کی جارہی ہے ۔ ٹماٹر فی کلو جو ایک ماہ قبل 20 سے 30 روپے فروخت کیا جارہا تھا، اب فی کلو 50 سے 60 روپے فروخت کیا جارہا ہے ۔ اسی طرح پیاز کی قیمت 30 روپے سے پچاس فیصد اضافے کے ساتھ 60 روپے پر آگئی ہے ۔
بینز فی کلو 50 روپے سے 70 روپے ، پھول گھوبی فی کلو 40 روپے سے 50 روپے ، گاجر فی کلو 40 روپے سے 50 روپے فروخت ہورہی ہے ۔ تاہم کشمیر شلجم و مولی اور درآمدی آلو کی قیمتیں کسی حد تک اعتدال میں ہے ۔
شلجم ، مولی اور آلو فی کلو 30 روپے فروخت کی جارہی ہے ۔ کشمیری ساگ جو ایک ماہ قبل 20 سے 30 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیاجاتا تھا، اب 40 سے 50 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے ۔