مسٹر رضوی نے آج یہاں ‘یواین آئی’سے کہا کہ دہلی کے کئی مسلم رہنماؤں نے ان سے قومی دارالحکومت علاقہ (این سی آر) میں قبرستان کے لئے زمین کا مطالبہ کیا ہے ۔ بورڈ کے پاس اس علاقے میں خالی زمین نہیں ہے ، لہذا انہوں نے انکار کردیا۔ مسٹر رضوی نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں وزیر اعظم کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دہلی میں مسلمانوں کی بڑی آبادی موجود ہے ۔
ہمایوں کا مقبرہ 35 ایکڑ میں واقع ہے ۔ تین یا چار ایکڑ میں تو ان کا مزار ہی ہے ۔مقبرے کی دیکھ ریکھ پر کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔