جنگلی حیات کی تصاویر کے ایک مقابلے میں دو ہاتھیوں کی اُس تصویر کو بہترین قرار دیا گیا ہے جس میں جلتے ہوئے ہاتھیوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انڈیا کے فوٹو گرافر بپلیب ہزرا کی اس تصویر میں ایک بڑے ہاتھی اور اس کے بچے کو شدید پریشان میں ادھر ادھر بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ تصویر انڈیا کی ایک مشرقی ریاست میں اتاری گئی ہے۔
جنگلی حیات کی تصاویر کے مقابلے کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ’سینگچری‘ میگزین کا کہنا ہے کہ کچھ علاقوں میں جانوروں کے ساتھ اس قسم کا ’ہتک آمیز رویہ‘ معمول کی بات ہے۔