19 دسمبر کو جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے بٹہ مرن میں مسلح تصادم کے مقام پر احتجاجیوں کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں 24 سالہ خاتون روبینہ جان ہلاک جبکہ 50 دیگر زخمی ہوگئے ۔اس ہلاکت کے واقعہ سے قبل 11 دسمبر کو ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں مصرہ بانو نامی ایک خاتون مسلح تصادم کے مقام پر گولی لگنے سے ہلاک ہوئی۔
جبکہ اسی ضلع کے ٹھنڈی پورہ کرالپورہ میں 16 اور 17 دسمبر کی درمیانی رات گھات لگائے بیٹھے فوجیوں نے 22 سالہ آصف اقبال بٹ ولد محمد اقبال بٹ پر فائرنگ کرکے اسے ابدی نیند سلادیا۔