دریں اثنا سیکورٹی وجوہات کی بناء پر جموں خطہ کے بانہال اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات جمعہ کے روز ایک بار پھر معطل رکھی گئیں۔ خدمات کی معطلی کے باعث وادی میں ریل گاڑیوں کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑااور بیشتر مسافر ریلوے اسٹیشنوں سے مایوس ہوکر واپس چلتے بنے ۔
ریلوے ذرائع نے بتایا کہ وادی میں رواں برس ریل خدمات کو 51 مرتبہ سیکورٹی اور دوسرے وجوہات کی بناء پر کلی یا جزوی طور پر معطل رکھا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریل خدمات کو آج (جمعہ کے روز) علیحدگی پسندوں کی طرف سے دی گئی احتجاج کی کال کے پیش نظر احتیاطی طور پر معطل کردیا گیا ہے ۔
ریلوے کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ‘ہم نے سیکورٹی وجوہات کی بناء پر تمام ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی ہے ‘۔ انہوں نے بتایا ‘وسطی کشمیر کے بڈگام اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینوں کو معطل کیا گیا ہے ‘۔ مذکورہ عہدیدار نے بتایا ‘اسی طرح بڈگام اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان براستہ جنوبی کشمیر تمام ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں’۔
Pages:
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11