انہوں نے بتایا کہ ریل خدمات کی معطلی کا اقدام پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر عمل کے طور پر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس و سول انتظامیہ کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد ریل خدمات کو بحال کردیا جائے گا۔ پولیس و سول انتظامیہ نے ریل خدمات کو ظاہری طور پر لوگوں کو اننت ناگ پہنچنے سے روکنے کے لئے معطل کرادیا ہے ۔وادی میں امسال ریل خدمات کو سیکورٹی وجوہات کی بناء پر 51مرتبہ معطل کیا گیا ۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ماضی میں تشدد کے واقعات کے دوران وادی میں ریلوے املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا ۔