اہلیان نوہٹہ نے بتایا کہ رواں سال میں 18 ویں بار پائین شہر میں پندیوں کے ذریعے تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر روک لگائی گئی۔
خیال رہے کہ کشمیری علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میر واعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے وادی میں شیر خوار بچوں کی ماؤں اور عام شہریوں کو بقول ان کے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت ہلاک کرنے اور معصوم بچوں کو پیلٹ گنوں کی بوچھاڑ سے نشانہ بناکر انہیں عمر بھر کے لئے بینائی سے محروم کرنے اور توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کا بازار گرم کرنے کے خلاف جمعتہ المبارک کو بعد نماز جمعہ جموں کشمیر کے تمام خطوں میں منظم، پرامن اور باوقار احتجاج کرنے کی اپیل کی تھی۔