یہ کرنسی انٹرنیٹ کی طرح ڈی سینٹرلائزڈ ہے یعنی جیسے انٹرنیٹ کا کوئی دیس نہیں ہے اس کرنسی کا بھی کوئی وطن نہیں ہے۔ یہ کرنسی صرف اس لئے آج تک زندہ ہے کیونکہ کروڑوں کمپیوٹر ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔
کیا یہ پیسے چوری ہوسکتے ہیں؟ یہ ایک اہم سوال ہے اور اس کا جواب ہے، جی ہاں۔ یہ پیسے بھی چوری ہوسکتے ہیں ۔ اگر آپ کے بٹ کوائن والٹ کی اسناد چوری ہوگئی تو سمجھیں بٹ کوائن بھی گئے ۔
” بٹ کوائن والٹ ” ایک بٹوا ہے جس میں آپ اپنے بٹ کوائن محفوظ رکھتے ہیں۔ ہر بٹوے کا ایک ایڈریس ہوتا ہے جو کہ حروف تہجی اور نمبروں (ایلفابیٹس اینڈ نمبرز) کا ایک مجموعہ ہوتا ہے۔ اس بٹوے کو استعمال کرنے کے لئے آپ کے پاس ایک ’کی‘ یعنی چابی ہونا ضروری ہے۔