بنکاک کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں میں فولیک ایسڈ اور آئرن گولیاں تقسیم کی گئیں۔ یہ گولیاں محبت کے عالمی دن کے موقع پر خوبصوت تحائف کی شکل میں پیش کی گئی۔ ان گولیوں کے ساتھ ساتھ ان کے استعمال کی احتیاطی تدابیر پر مشتمل ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد تھائی خواتین کو زیادہ بچے جنم دینےکی طرف راغب کرنا کرنا ہے۔
ماضی میں تھائی لینڈ میں جنسی امور پر بحث کو ممنوع سمجھا جاتا تھا مگر اب یہ موضوع کافی حد تک تبدیل ہو چکا ہے اور لوگ کھلے عام ’سیکس‘ پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
جہاں ایک طرف تھائی حکومت زیادہ بچے پیدا کرنے کی پالیسی کو فروغ دے رہی ہے وہیں ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ افزائش آبادی کے لیے اختیار کردہ مختلف طریقوں کے طبی فواید ونقصانات کے بارے میں شہریوں میں آگاہی پیدا کرنا بھی ضروری ہے ورنہ زیادہ بچوں کا شوق صحت کے مسائل بھی پیدا کر سکتا ہے۔



















