عالمی بنک کی رپورٹس کے مطابق مشرقی ایشیا کے ترقی پذیر ممالک میں چین اور اس کے پڑوسی ملک تھائی لینڈ میں بوڑھے افراد کی غیرمعمولی تعداد موجود ہے۔
ماضی میں بنکاک کی حکومتیں افزائش آبادی کے لیے مختلف ترغیباتی مہمات چلاتی رہی ہیں مگر ان مہمات کا کوئی خاطر خواہ فایدہ نہیں ہوا ہے۔ اس کے پڑوسی ملک سنگاپور میں فی کس شرح پیدائش سب سے کم یعنی اوسطا ایک بچہ فی عورت ہے۔



















