بوسٹن گلوب کے شائع کردہ اداریے کی ہیڈ لائن ہے کہ ’صحافی دشمن نہیں ہیں‘ اور اس کے ساتھ کہا کہ آزاد میڈیا دو سو برسوں سے اہم امریکی ستون رہا ہے۔
کونیپیاک یونیورسٹی نے ایک سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق ریپبلکن جماعت کے 51 فیصد ووٹر اب یہ سمجھتے ہیں کہ’ میڈیا جمہوریت کا اہم حصہ ہونے کی بجائے لوگوں کا دشمن ہے‘، اور جماعت کے 52 فیصد حمایتیوں کو اس بات پر تشویش نہیں تھی کہ صدر ٹرمپ کی تنقید کے نتیجے میں صحافیوں کے خلاف تشدد شروع ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ تمام ووٹرز سے کیے گئے سروے کے مطابق 65 فیصد یہ سمجھتے ہیں کہ نیوز میڈیا جمہوریت کا اہم حصہ رہنا چاہیے۔
صدر ٹرمپ کے خلاف میڈیا کی عالمی مہم کے ناقدین بھی ہیں جن میں قدامت پسند ویب سائٹ ٹاؤن ہال ڈاٹ کام کے ٹام ٹریڈاپ نے لکھا ہے کہ’ میں یہ تصور نہیں کرتا کہ کسی اور کو بتاؤں کہ کیا سوچنا ہے اور کرنا ہے۔ لیکن میرے لیے۔۔۔ میں دوسرے بہت ساروں پر شک کرتا ہوں۔ 16 اگست کو اخبار خریدنے کے لیے کوئی پیسہ خرچ نہیں کروں گا۔‘