امریکہ میں تین سو کے قریب میڈیا ادارے صدر ٹرمپ کے میڈیا پر حملوں کے خلاف اور آزادی صحافت کے لیے مہم شروع کر رہے ہیں۔
بوسٹن گلوب نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ صدر ٹرمپ کی میڈیا کے خلاف’ تضحیک آمیز جنگ‘ کے خلاف ملک بھر میں تحریک کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے ہیش ٹیگ #EnemyOfNone کا استعمال کیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے میڈیا کی رپورٹس کو’ جعلی خبریں‘ قرار دیتے ہوئے تمخسر اڑایا تھا اور صحافیوں پر زبانی حملے کرتے ہوئے انھیں ’ لوگوں کا دشمن قرار دیا تھا۔‘
بوسٹن گلوب نے 16 اگست کو انتظامیہ کی پریس کے خلاف خطرناک وار سے متعلق خطرات پر اداریہ لکھنے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ میں دوسرے میڈیا اداروں سے درخواست کی تھی کہ وہ بھی ایسا کریں۔
بوسٹن گلوب کو ابتدا میں میڈیا کے 100 اداروں سے مثبت ردعمل ملا تھا اور اب یہ تعداد بڑھ کر 350 ہو گئی ہے جس میں امریکہ کے نمایاں قومی اخبارات سے چھوٹے اخبارات شامل ہیں۔ اس میں برطانیہ کے گارڈین جیسے بین الاقوامی صحافتی ادارے بھی شامل ہیں۔