امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم کی کمان خود وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سنبھال رکھی ہے جبکہ نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ، دنیش شرما اور ریاستی صدر مہندر ناتھ پانڈے کے علاوہ دیگر سینئر لیڈرز اور وزیر ووٹروں کو پارٹی کے حق میں کرنے کے لیے رات دن ایک کر رہے ہیں۔
دوسری طرف، ایس پی اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے انتخابی مہم کی کمان دوسری قطار کے رہنماؤں کے حوالہ کر رکھی ہے . کانگریس امیدواروں کے لیے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد اور ریاستی صدر راج ببر ریاست کے تمام اضلاع میں گھوم گھوم کر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو اور بی ایس پی صدر مایاوتی اس انتخاب میں الیکشن مہم سے دور رکھا ہے ۔


















