پولنگ مراکز کو آج شام ہی سے سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیے جائیں گے ۔پہلے مرحلہ کی پولنگ کے دوران لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کیلئے مرکزی نیم فوجی دستوں کی 40 کمپنیاں مقامی پولیس انتظامیہ کی مدد میں تعینات کی جائیں گی۔اس مرحلے میں پانچ میونسپل، 71 میونسپلٹی اور 154 شہر پنچایتوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے ۔
پہلے مرحلہ میں چار ہزار 95 وارڈو ں کیلئے کونسلر منتخب کئے جائیں گے ۔ اس مرحلے میں ایک کروڑ نو لاکھ ووٹر ز11 ہزار 679 پولنگ سینٹروں پر اپنی حق رائے دہی کااستعمال کریں گے ۔