نئی دہلی:وزارت دفاع کے 1972کے اعلان نامے اورپھر1995میں جاری کئے گئے اعلان نامے کے مطابق بہادری کے انعامات حاصل کرنے والوں کو یہ حق حاصل ہوتاہے کہ انھیں مالی بھتہ دیاجائے ۔ مالی بھتہ دینے کے لئے موجودہ شرائط کے مطابق یہ بھتہ صرف انعام یافتہ یااس کی موت کی صورت میں اس کی بیوہ کو ا یک مجاز تقریب میں دیاجائے گا۔
یہ بیوہ قانونی طورپر انعام یافتہ کے رشتہ ازدواج میں ہونی چاہئے ۔ یہ بھتہ بیوہ کو اس وقت تک ملتارہے گا جب تک کہ وہ اپنی دوسری شادی نہیں کرلیتی یااس کی موت واقع نہیں ہوجاتی۔