لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے لئے ‘اگنی پریکشا’ مانے جا رہے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں کل ہونے والی پولنگ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
اس مرحلہ میں ریاست کے 24 اضلاع- شاملی، میرٹھ، ہاپوڑ، بجنور، بدایوں، ہاتھرس، کاسگنج، آگرہ، کانپور، جالون، ہمیر پور، چترکوٹ، کوشامبی، پرتاپ گڑھ، اناؤ، ہردوئی، امیٹھی، فیض آباد، گونڈہ، بستی، گورکھپور، اعظم گڑھ ، غازی پور اور ماؤ نوازوںسے متاثر سون بھدر ضلع میں پولنگ ہوگی۔