پران کے لئے انہوں نے فلم اپکار میں’قسمیں وعدے پیار وفا’ اور زنجیر میں’یاری ہے ایمان میرا یار میری زندگی’جیسے نغمے گائے ۔اسی دور میں انہوں نے فلم پڑوسن میں مزاحیہ اداکار محمود کے لئے ‘ایک چتر نار’ نغمہ گایا تو انہیں محمود کی آواز سمجھا جانے لگا۔
مناڈ ے کے بارے میں لوگوں کا خیال تھا کہ وہ صرف کلاسیکل نغمات ہی گاسکتے ہیں لیکن بعد میں انہوں نے ‘اے میرے پیارے وطن’،’ اے میری زہرہ جبیں’،’یہ رات بھیگي بھیگی’،’ نہ تو کارواں کی تلاش ہے ‘ اور’اے بھائی ذرا دیکھ کے چلو’جیسے بہترین نغمے گا کر ناقدین کا منہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیا۔مشہور نغمہ نگار پریم دھون نے ان کے بارے میں کہا تھا کہ منا ڈے ہر قسم کے نغمے گانے کے قابل ہیں ۔
جب وہ بلند سرلگاتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ سارا آسمان ان کے ساتھ گا رہا ہے جب وہ نیچا سر لگاتے ہے تو لگتا ہے اس میں پاتال جتنی گہرائی ہے اور اگر وہ درمیانہ سر لگاتے ہے تو لگتا ہے ان کے ساتھ ساری زمین جھوم رہی ہے ۔