علاوہ ازیں 1969 ء میں فلم ‘میرے حضور’ اور 1971 میں بنگلہ فلم ‘نشی پدما’ کے لیے بہترین گلوکار اور 1970 میں آئی فلم ‘میرا نام جوکر’ کے لئے بہترین گلوکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازے گئے ۔فلموں میں موسیقی کے سفر میں ان کی قابل ذکر شراکت کے پیش نظر انہیں 2007 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اپنے پانچ دہائی کے طویل کریئر میں تقریباً 3500 نغمات گاکر شائقین کے دلوں میں خاص جگہ بنانے والے منا ڈے 24 اکتوبر 2013 کو اس دنیا سے الوداع کہہ گئے ۔