ممبئی : اندھیری مشرق واقع امپلائمنٹ اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی) اسپتال میں پیرکے روز لگی شدید آگ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہو گئی ہے، جبکہ 142 افراد جھلس گئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر لوگ مریض اور ملازمین ہیں۔
68 لوگوں کو علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے اور 64 لوگوں کا اب بھی علاج چل رہا ہے۔ محنت اور روزگارکے مرکزی وزیر سنتوش گنگوار نے مرنے والوں کے لواحقین کو 10۔10 لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر صحت ڈاکٹر دیپک ساونت نے تمام زخمیوں کا مفت علاج کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
میئر وشوناتھ مہاڈیشور نے اس حادثہ کے لئے اسپتال انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے واقعہ کی آڈیٹ رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔