لکھنؤ: اترپردیش ودھان منڈل کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن منگل کو سماجوادی پارٹی(ایس پی) اراکین نے ریاست میں نظم ونسق اور کسانوں کے مسائل کو لیکر زبردست احتجاج کیا۔
ایس پی اراکین اسمبلی اور ودھان پریشد اراکین نے ودھان بھون کے باہر مظاہرہ کیا۔ اسمبلی اجلاس شروع ہونے سے قبل ایس پی کے سبھی اراکین اسمبلی ودھان بھون کے سامنے اکٹھا ہوئے اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
ایس پی اراکین نے پیاز، آلو کا مالہ پہن کر دھرنے پر بیٹھے تھے ۔ اس کے ساتھ ایس پی کے کئی اراکین اسمبلی نے اناج کی ٹوکری سر پر رکھ کر مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ گنا کسانوں کے مسائل کو اٹھایا۔
اترپردیش ودھان سبھا کا سرمائی اجلاس 11 بجے سے شروع ہوا اس سے پہلے ایس پی اراکین نے ہنگامہ شروع کردیا۔ مانا جارہا ہے کہ اس اجلاس میں اپوزیشن پارٹیوں نے بلند شہر میں انسپکٹر کے قتل سمیت کئی ایسے مسائل پر سخت رخ اختیار کریں گے ۔
Pages: 1 2