مصر کے شمالی صوبے سینائی میں نماز جمعہ کے دوران دہشت گردوں نے مسجد میں بم کےحملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 235 افراد ہلاک اور 155 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق مصر کی سرکاری نیوز ایجنسی ’مینا‘ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ شمالی کشیدہ صوبے سینائی کی صوفی مسجد میں فائرنگ کے بعد بم حملہ بھی کیا۔