بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان کے اچانک انتقال کی خبر کے بعد ان کے مداح اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سوشل میڈیا پر اداکار کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے دکھ کا اظہار بھی کیا۔
اداکارہ کرینہ کپور خان نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے عرفان خان کی زندگی کی آخری فلم ’انگریزی میڈیم‘ میں صرف اس لیے کام کیا کیوں کہ وہ اپنے کیریئر میں ایک مرتبہ ان کے ساتھ کام ضرور کرنا چاہتی تھی۔
Irrfan Khan’s demise is a loss to the world of cinema and theatre. He will be remembered for his versatile performances across different mediums. My thoughts are with his family, friends and admirers. May his soul rest in peace.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 29, 2020
جبکہ امیتابھ بچن، پریانکا چوپڑا اور اکشے کمار جیسی شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر عرفان خان کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے عرفان خان کے انتقال کو سینما اور تھیٹر کی دنیا کا بڑا نقصان قرار دیا۔
.@SrBachchan, @priyankachopra, @AnushkaSharma, @ajaydevgn, @akshaykumar and other celebs mourn the untimely demise of @irrfank. https://t.co/GRKszzyisI
— Filmfare (@filmfare) April 29, 2020
عرفان خان نے اپنے کیریئر میں ایسی کئی فلموں میں کام کیا جنہیں باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔
جبکہ ان کے کیریئر کے ساتھ ایسی کئی فلمیں بھی جڑیں جو ہٹ تو نہیں ہوئیں البتہ ان میں عرفان خان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔
انہوں نے صرف بولی وڈ ہی نہیں بلکہ ہولی وڈ میں بھی خوب نام کمایا۔
T 3516 – .. just getting news of the passing of Irfaan Khan .. this is a most disturbing and sad news .. 🙏
An incredible talent .. a gracious colleague .. a prolific contributor to the World of Cinema .. left us too soon .. creating a huge vacuum ..
Prayers and duas 🙏— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) April 29, 2020
عرفان خان نے اپنے کیریئر میں 80 کے قریب فلموں میں کام کیا، ان میں چند کامیاب اور یادگار فلمیں مندرجہ ذیل ہیں:
2012 میں سامنے آئی اس فلم میں عرفان خان نے کھلاڑی پان سنگھ تومر کی سوانح حیات میں کام کرکے سب کو اپنی بہترین اداکاری سے حیران کردیا تھا۔
اس فلم کو تجزیہ کاروں کا بہترین ردعمل ملا جبکہ باکس آفس پر بھی یہ اچھا کاروبار کرنے میں کامیاب رہی۔2013 کی فلم لنچ باکس میں عرفان خان نے نمرت کور اور نواز الدین صدیقی کے ساتھ کام کیا۔
اس فلم کی کہانی دو ایسے افراد پر مبنی تھی جو لنچ باکس میں ایک دوسرے کو نوٹس لکھ کر بھیجا کرتے جس سے ان کے درمیان رومانوی تعلق کا آغاز ہوجاتا۔
اس فلم میں بھی عرفان خان کی اداکاری کو خوب پسند کیا گیا تھا۔
فلم تلوار 2015 میں ریلیز ہوئی تھی جس کی ہدایات میگھنا گلزار نے دی تھی۔اس فلم کی کہانی ایک لڑکی کے قتل کے گرد گھومتی ہے، جس کے کیس کی تفتیش عرفان خان کرتے ہیں۔
یہ فلم بین الاقوامی سطح پر ’گلٹی‘ کے نام سے بھی ریلیز کی گئی۔ویشال بھردواج نے اس فلم کی کہانی تحریر کی تھی۔
2017 کی فلم ’ہندی میڈیم‘ میں عرفان خان نے ایک ایسے والد کا کردار نبھایا تھا جو اپنی بیٹی کو ایک اچھے اسکول میں داخلہ دلانے کی جدوجہد میں مصروف رہتے ہیں۔
اس فلم میں عرفان خان کے ساتھ پاکستان کی کامیاب اداکارہ صبا قمر نے مرکزی کردار نبھایا۔
فلم کی ریلیز کے بعد دونوں ممالک کے تجزیہ کاروں نے عرفان خان اور صبا قمر کے کام کو خوب سراہا جبکہ ان کی جوڑی بھی بےحد پسند کی گئی۔