اس لیے ہم نے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے اور مرکز ی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ممتابنرجی کی قیادت والی حکومت کی زیادتی روکنے کیلئے مداخلت کرے ۔ تمانگ نے کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ سرکاری عمارتوں میں آگ لگانے والوں میں گورکھا حامی شامل نہیں ہیں ۔یہ صرف ہماری تحریک کو بدنام کرنے کیلئے کیا جارہا ہے ۔ہمارا سوال ہے کہ پولس فورسیس کی موجودگی میں یہ سب کیسے ہورہا ہے ۔مورچہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری نے سکم ۔دارجلنگ ہائی وے پر سکم کے مسافروں کو پریشان کرنے کا بھی پولس پر الزام عاید کیا ۔مورچہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے یہاں ہر ایک جمہوری دائرہ میں رہ کر احتجاج کرنے کا مکمل حق حاصل ہے ۔





/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)













