گورکھا جن مکتی مورچہ نے دارجلنگ اور سلی گوڑی میں سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دارجلنگ میں تشدد کے واقعات کیلئے ترنمول کانگریس اور گورکھا مخالف جماعتیں ذمہ دار ہیں ۔مورچہ نے الزام عاید کیا کہ ترنمول کانگریس پریشانیاں کھڑی کررہی ہے ۔خیال رہے کہ دارجلنگ بند کے دوران تشدد کے واقعات وقتا فوقتامسلسل ہورہے ہیں ۔کرسیانگ میں ایک کار میں آگ لگادی گئی تھی ۔

گورکھا جن مکتی مورچہ کے اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری بینے تمانگ نے کہا کہ ترنمول کانگریس فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے علاوہ ہمارے احتجاج کو سبوتاژکرنے کی کوشش کررہی ہے ۔


















