نئی دہلی : دلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے دہلی میں کورونا ویکسی نیشن مہم کے تعلق سے جمعرات کو افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی اور کہا کہ یہاں تین مہینے کے دوران 18 بس سے زیادہ عمر کی پوری آبادی کو ویکسین لگائی جائےگی مسٹر کیجریوال نے
کورونا ویکسین کے سلسلے میں آج افسران کے ساتھ ایک اعلی سطحی جائزہ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں آئندہ تین ماہ کے دوران دلی کی دہلی میں رہنے والے 18 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے ویکسی منگوانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ کیجریوال حکومت کی جانب سے تین لاکھ ویکسین خریدنے کا حکم دیا گیا جاچکا ہے جبکہ 50لاکھ ویکسی کا حکم آض دیر رات تک جاری کردیا جائے گا۔ اس کے بعد باقی کا آرڈر بھی دو دن میں متعلقہ کمپنی کو دے دیا جائے گا۔18 سال کی عمر سے اوپر ی پوری آبادی کا ویکسی نیشن کرنےکا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب میٹنگ میں پوری دہلی میں بہت سارے ویکسینیشن سینٹر کھولنے کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں غور کیا گیا کہ دہلی ی آر ڈبلیو اے کے ساتھ مل کر ویکسی نیشن سینٹر کھولنے کے لئے بات چیت کی جائےگی۔ کمیونٹی سینٹروں اور اسکولوں میں ویکسی نیشن سینٹر بنائےجائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جلدی سے جلدی ویکسین لگائی جاسکے۔ میٹنگ میں زیادہ سے زیادہ ویکسین سینٹر کھولنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ انہوں نے دہلی میں کورونا ویکسینیشن مہم کے سلسلے میں عہدیداروں سے ایک میٹنگ کی ہے۔ اگلے تین ماہ میں ، 18 سال سے زیادہ عمر کے ان تمام افراد کو ویکسین لگانے کا منصوبہ بنایا گیا۔ ہم دہلی میں بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن سنٹر قائم کریں گے۔ ویکسین لگوانے کے اہل افراد آگے آکر ویکسین لگوائیں۔
ہماری مدد کیجئے تا کہ ہم دوسروں کی مدد کر سکیں