عرب خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اپینڈیکس کے آپریشن کے بعد پہلی بار منظر عام پر آئے اور دارالحکومت ریاض کے علاقے دریہ میں ہونے والی دوسری فارمولا کار ریس دیکھنے کے لیے پہنچے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد بن سلمان ریس دیکھنے کے لیے اپنے عملے کے ہمراہ پہنچے جہاں انہوں ںے ریس کے منتظمین سے بھی ملاقت کی۔ انہیں دیکھ کر موقعے پر موجود شائقین نے خیر مقدمی نعرے لگائے اور ہیں ولی عہد کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
#VIDEO: #SaudiArabia's Crown Prince Muhammad Bin Salman arriving at #DiriyahEPrix, receiving good wishes from those in attendance following successful operation. pic.twitter.com/OeNzDgXJ1p
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) February 27, 2021
یاد رہے کہ گذشتہ جمعرات کو سعودی ولی عہد کے اپینڈکس کے آپریشن کی خبر اور اسپتال سے گھر روانگی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔
خیال رہے کہ امریکی خفیہ ادارے کی حالیہ رپورٹ میں سعودی ولی عہد کو ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے جس کے بعد سے محمد بن سلمان ایک بار پھر عالمی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ سعودی حکومت نے امریکی رپورٹ میں عائد کیے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔



















