سہارنپور سے ملنے والی خبروں کے مطابق ڈویژن میں کل شام آئے آندھی طوفان سے کئی مقامات پر درخت اکھڑ گئے اور فصلوں کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے ۔ڈویژن میں شام تقریباً ساڑھے چار بجے زبردست آندھی طوفان کے ساتھ بارش ہو نے سے لوگ اپنے گھروں میں ٹھہرنے پرمجبور ہوگئے ۔
آندھی اور بارش کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئی۔ تقریبا ادھے گھنٹے تک آندھی طوفان نے شہر میں جم کر تباہی مچائی۔کئی مقامات پر بڑے بڑے درخت اکھڑ گئے اور ٹن شیڈ، ھورڈنگز کاغذ کی طرح اڑ کر دور جا گرے ۔ آندھی کے وقت اچانک تاریکی چھا گئی اور رات جیسا منظر لگنے لگا۔ آندھی میں درخت اکھڑنے سے بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہو گئی۔