لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع مجسٹریٹوں کو آندھی ،طوفان اور بارش سے متاثرہ لوگوں کو فوری طور پر راحت پہنچانے کی ہدایات دی ہیں۔ مسٹر یوگی نے آج یہاں کہا کہ ضلع مجسٹریٹ اپنے اپنے علاقوں میں آندھی ،طوفان اور بارش سے ہوئے نقصان کا تجزیہ کرکے جلدازجلد حکومت کو آگاہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ اضلاع کے افسران آندھی اورطوفان سے متاثرہ لوگوں کے لیے بلا تاخیر معاوضہ فراہم کریں۔ امدادی کارروائیوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ قابل غور ہے کہ کل رات ریاست میں طوفان کی زد میں آنے سے بہت سے لوگوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا اور اس سے فصلوں کو کافی نقصان پہنچنے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔