اس کے علاوہ سڑکوں پر درخت گرنے سے ٹریفک بھی متاثر رہی۔آندھی کی وجہ سے مظفر نگر، دیوبند، بڈگاؤں، نانوتہ وغیرہ علاقوں میں کئی مقامات پر درخت ٹوٹ کر گر گئے ۔ آندھی طوفان کے بعد آئی تیز بارش کی وجہ سے دکانداروں نے بھی اپنی دوکانیں وقت سے پہلے بند کر دیں۔ آندھی اور بارش سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔
آندھی کی وجہ سے آم کی فصل پر برا اثر پڑا ہے ۔ اس کے علاوہ سبزیوں کی فصل چوپٹ ہو گئی ہے ۔راجدھانی لکھنؤ میں گزشتہ رات ایک بجے آندھی طوفان کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ دارالحکومت کے ارد گرد کے علاقے کے بہت سے مقامات پر درختوں کے اکھڑنے اور فصل کو بھاری نقصان ہونے کی اطلاع مل رہی ہے ۔