پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) یے سربراہ لالو پرساد یادو کی بیوی اور بہار کی سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی آخر کار سات نوٹسوں کے بعد ریلوے ٹینڈر گھوٹالہ اور آمدنی سے زیادہ اثاثے کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوئیں۔
محترمہ رابڑی دیوی اپنی بیٹی اور راجیہ سبھا رکن میسا بھارتی، داماد شیلیش اور آر جے ڈی ممبر اسمبلی بھولا یادو کے ساتھ ای ڈي کے پٹنہ میں واقع دفتر پہنچیں جہاں ان سے دہلی سے آئی ہوئي ای ڈی کی ٹیم پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔