لکھنؤ : تنظیم علی کانگریس نے آج بیان جاری کرتے ہوئے تمام عالمِ انسانی کو محسن انسانیت کی یوم پیدائش کے عظیم موقع پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ رسول خدا(صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم) صرف انسان کامل نہیں تھے بلکہ پوری نوع انسان کیلئے نمونہ عمل بھی تھے۔
آپ کی محبت کا دم بھرنے والوں نے زندگی کے تمام شعبوں میں کردار و گفتار کے حوالے سے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ اب بھی دیندار طبقہ عدالت کو بیحد پسند کرتا ہے۔ ان کی سب سے بڑی خواہش عدالت کا نفاذ ہے۔