سابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ انہیں ممکنہ طور پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنی انتخابی مہم میں ایک اداکارہ کو غیر قانونی طریقے پر بھاری رقم ادا کرنے کا الزام ہے۔
سابق امریکی صدر ٹرمپ کی آج ممکنہ گرفتاری، تشدد کا خدشہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کی آج ممکنہ گرفتاری، تشدد کا خدشہ
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے سن 2016 میں اپنے انتخابی مہم کے دوران پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کو اپنے ساتھ مبینہ جنسی تعلق پر منہ نہیں کھولنے کے عوض غیر قانونی طورپر ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر دیے تھے۔ نیویارک کی مینہیٹن عدالت میں ٹرمپ پر اس کیس میں فرد جرم عائد کی جاسکتی ہے۔
ٹرمپ ان الزامات کو مسترد کرچکے ہیں تاہم اگر ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون برگ نے ان پر فردجرم عائد کی تو وہ امریکی تاریخ میں ایسے پہلے سابق صدر ہوں گے جن کے ساتھ ایسا ہو گا۔
ٹرمپ نے گذشتہ دنوں اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ منگل کے روز انہیں “گرفتار” کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے اس کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے سڑکوں پر اترآنے کی اپیل کی ہے۔ ٹرمپ کے ایک حامی گروپ نے بھی “قومی ہڑتال” اور “خانہ جنگی2.0” کی اپیل کی ہے۔
ٹرمپ کی اس اپیل کے مدنظر اور ان پر فرد جرم عائد ہونے کی صورت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بڑے ممکنہ تشدد کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کر رہے ہیں۔ اور وہ ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کےدرمیان کی ممکنہ جھڑپوں کے خطرے سے نمٹنے کی تیاری کر رہے