ایس پی کو آٹھ اور کانگریس کو تین سیٹیں ملی ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں پہلی بار شرکت کررہی عام آدمی پارٹی(آپ )کو اس الیکشن میں اب تک صرف مایوسی ہی ہاتھ لگی ہے۔ محلہ کلینک اور بجلی پانی میں رعایت کے وعدے کے ساتھ انتخابی میدان میں اتری آپ کا ابھی تک کھاتہ بھی نہیں کھلاہے۔ حالانکہ راشٹریہ لوک دل کے ایک امیدوار نے میونسیپلٹی کے رکن کے الیکشن میں بازی مار لی ہے۔