میونسیپلٹی میں بی جےپی کو ایس پی اور بی ایس پی امیدوار سخت مقابلہ دے رہے ہیں۔زیادہ تر سیٹوں پر کانٹے کی ٹکر ہے۔یہی حال نگر پنچایتوں کا بھی ہے۔ اس مدت میں کونسلر عہدے کے 1300سیٹوں میں سے 37 کے نتیجے سامنے آئے ہیں جس میں 17سیٹوں پر بی جے پی نے قبضہ کیا ہے۔ ایس پی 13سیٹوں پر قبضہ کرکے دوسرے مقام پر ہے جبکہ بی ایس پی کو چار اور کانگریس کو تین سیٹ حاصل ہوئی ہیں۔