وہ اس عمل کو ایک کلید یا ایک مینو سے دوسرے مینو تک اسکین کرنے کے لئے استعمال کرسکتا ہے اور اس طرح وہ اپنا ای میل کا پروگرام (یوڈورا)، ویب براؤزر (فائر فاکس) کو چلا لیتا بلکہ اسکائپ سے کال بھی ملا لیتا تھا۔
ٰ کیونکہ ہاکنگ کی جسمانی حالت بتدریج خراب ہوگئی تھی لہٰذا اس کی لکھنے کی رفتار ایک یا دو الفاظ فی منٹ تک ہوگئی تھی۔ انٹیل کے سائنسداںنے ہاکنگ کے ذخیرہ الفاظ اور لکھنے کے طریقہ کار کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک الوگرتھمب بنایاجو درست طریقے سے اس کےاگلے الفاظ کا اندازہ لگا تاتھا جو وہ لکھنا چاہتا تھا۔
خیالات سے چلنے والی وہیل چیئر
آپ جب بولتے ہیں تو آپ کا دماغ اعصابی اشارے آپ کے گلے کو بھیجتا ہے چاہے آپ کے پٹھے اتنا توانا نہ بھی ہوں کہ وہ اصل میں قابل سماعت آ نکال سکیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ یہ ذیلی تقریر اس وقت بھی وقوع پذیر ہوتی ہے جب آپ اپنے دماغ میں کسی لفظ کو سوچتے بھی ہیں۔



















