یہ ٹیکنالو ابتداء میں ناسا کے ایمز ریسرچ سینٹر میں بنائی گئی تھی جس کو اب شدید معذرو افراد کے لئے دستیاب کردیا گیا ہے تاکہ وہ موٹر سے چلنے والی وہیل چیئر کو خود سے چلا سکیں یا اپنے خیالات کو اسپیچ سینتھیسائزر (بولنا کو بنانے والے آلے) تک پہنچا سکیں۔
ننھی برقی دھڑکنوں کا سر لگایا جاتا ہے اور ان کی رمز کشائی کی جاتی ہے اور درست حکم وہیل چیئر کو بھیج دیا جاتا ہے۔ ہاکنگ دماغی انٹرفیس کو اسی طرح سے استعال کرنے کی کوشش کرتا ہے تاہم وہ اب بھی اس سے ٹھیک طرح سے استعمال نہیں ہوپاتے۔ فی الوقت برقیرے کو اگر ٹھیک جگہ پر رکھنے میں ذرا سی بھی غلطی ہو تو شناخت کی شرح 94 فیصد سے گر کر 50 فیصد تک ہوجاتی ہے۔


















