کولکاتا سے آئے شکیل وارثی نے کہا کہ جس کا وارث علی ہوتا ہے وہ وارثی ہوتا ہے۔دامن اہل بیت سے دور ہونے کی وجہ سے آج ہم در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور بدنامی ہمارا مکدر بن رہی ہیں۔ سعودی عرب کے مدینہ واقع جنت البقیع کی مقدس مزارات کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنت البقیع کو دیکھ کر افسوس ہوتاہے کہ وہاں چند اینٹیں رکھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اسلام مخالف امریکہ و اسرائیل کا سر کچلنے کیلئے مسلمانوں کو باہمی اختلافات بھلاکر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
اجلاس میں مولانا صفدر حسین زیدی، مولانا محمد جابر جوراسی، مولانا مشہود علی قادری،ٹیلے والی مسجد کے امام قاری شاہ فضل المنان رحمانی برکاتی، شاہ حسین بقائی، مولانا سعید اختر جعفری سمیت دیگر علماء و صوفیان کرام نے بھی خطاب کیا۔