بھارتی فلم و ٹی وی انڈسٹری میں شادیوں کے اوپر شادیاں ہونے کے باعث سلمان خان کی شادی نہ ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا میں بحث ہونے کے بعد اب ان سے بھی شادی نہ کرنے کے سوالات پوچھے جانے لگے ہیں۔
تاحال شادی نہ کرنے کے سوال کے جواب میں سلمان خان نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے وضاحت کی کہ انہوں نے 52 سال گزر جانے کے باوجود شادی کیوں نہیں کی۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ممبئی میں ایک تقریب کے دوران سلمان خان نے تاحال اپنی شادی نہ ہونے کا سبب مہنگائی کو قرار دیا۔
سلمان خان کا کہنا تھا کہ آج کل مہنگائی بہت ہوگئی ہے، اور شادی میں کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں، جس وجہ سے انہوں نے تاحال شادی نہیں کی۔
Pages: 1 2



















