بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر سی بی آئی حراست میں، تین کیس درج سی بی آئی کی حراست میں ملزم کلدیپ سنگھ سینگر
اس معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ نے رکن اسمبلی کی گرفتاری میں ہوئی تاخیر پر کل ہی ناراضگی ظاہر کی تھی۔ عدالت نے از خود نوٹس لیتے ہوئے معاملے میں مداخلت کی تھی۔
ممبر اسمبلی کے خلاف 11 اپریل کی رات عصمت دری اور پاسکو ایکٹ سمیت کئی دفعات میں معاملات درج کئے گئے تھے۔ قبل ازیں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ( لکھنؤ زون) راجیو کرشن کی صدارت میں تشکیل خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی رپورٹ کی بنیاد پر رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی یقینی کی گئی تھی۔