اسرائیل کے اندر نتن یاہو کی حکومت پر حزب اللہ سے جنگ کے خطرے کو کم کرنے کا دباؤ بڑھ رہا ہے اور یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اسرائیلی حکومت لبنان کے ساتھ تیل اور گيس تنازع کو جلد حل کرے تاکہ جنگ کا خدشہ ختم ہو جائے کیونکہ کوئی بھی ممکنہ جنگ تباہ کن ثابت ہوگی۔
در اصل تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اپنے حالیہ بیان میں دھمکی دی ہے کہ اگر لبنان کی وزارت دفاع نے اشارہ کر دیا تو حزب اللہ، بحیرہ روم میں اسرائیل کے گیس اور تیل کے کارخانوں پر حملہ کر دے گا۔
اس دھمکی کے بعد اسرائیل میں بے چینی ہے کیونکہ اسرائیلوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ اس طرح کی کوئی بھی جنگ تباہ کن ہوگی اور لبنان سے بھڑکنے والی یہ آگ، اسرائیل کو جلا کر راکھ کر سکتی ہے۔














/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


