اسرائیل کے وزیر جنگ اویگڈور لیبرمن نے بھی تقریبا یہی بیان دیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کو 6 روزہ جنگ کے بعد کسی بھی جنگ میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور اب اس کی حکمت عملی دفاعی ہوچکی ہے۔ در ایں اثنا اسرائیلی حکام کے لئے سب سے بڑی پریشانی کی بات یہ ہے کہ علاقے میں ایران کا اثر و رسوخ روز بہ روز بڑھتا جا رہا ہے اور اپنی اس پریشانی کا واضح طور پر اعلان بھی کر رہے ہیں جس کی ایک مثال حالیہ دنوں میں میونخ سیکورٹی کانفرنس کے دوران نتن یاہو کا خطاب ہے۔




















