لکھنؤ۔ اترپردیش بلدیاتی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے شروعاتی رجحان میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) دیگر پارٹیوں سے سبقت لیتی نظرآرہی ہے۔
ریاست کے 16میونسیپل کارپوریشن میں بی جے پی کے امیدوار اہم سبقت برقرار رکھے ہوئے ہیں حالانکہ میونسیپلٹی اور نگر پنچایتوں میں بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کے ساتھ ساتھ سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے امیدوار برسراقتدار پارٹی کو سخت مقابلہ دے رہے ہیں۔